ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تنویر سیٹھ کو کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ

تنویر سیٹھ کو کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ

Tue, 19 Jun 2018 11:49:09    S.O. News Service

بنگلورو،19؍جون (ایس او نیوز) میسور کے نرسمہا راجہ اسمبلی حلقہ سے پانچ مرتبہ منتخب ہونے والے تنویر سیٹھ کو ریاستی کابینہ میں شامل کرنے ضلعی وقف مشاورتی کمیٹیوں کے چیرمینوں نے آج مطالبہ کیا ہے۔یہاں بنگلور پریس کلب میں منعقدہ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان چیرمینوں نے کہا کہ اس سے قبل تنویر سیٹھ نے بحیثیت ریاستی وزیر اپنی میعاد میں تعلیم اور اوقاف کی عمدہ اسکیموں کو نافذ کرکے اس پر کامیابی سے عمل بھی کیاہے۔ وزارت کا انہیں اچھا تجربہ بھی ہے۔ تنویر سیٹھ کوچاہے کوئی بھی قلمدان دیاجائے اس کو چلانے کا وہ تجربہ اور قابلیت رکھتے ہیں ۔ ریاستی کابینہ کے لئے تنویر سیٹھ جیسے قابل اور تجربہ کار وزیر کی ضرورت ہے ۔ اس لئے انہیں ریاستی کابینہ میں شامل کرنے ضلعی وقف مشاورتی کمیٹیو ں کے چیرمینوں کی انجمن کے صدر حبیب اللہ نے مطالبہ کیا ہے ۔


Share: